English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک پولیس کے ملک بھر میں چھاپے، گولن گروپ کے مزید 140 عناصر گرفتار

share with us

انقرہ:05؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی پولیس نے سنہ 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور جلا وطن رہ نما فتح اللہ گولن کی جماعت کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کیا ہے جس میں کم سے کم 140 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ترک پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول، قونیا اور انقرہ میں 137 مشتبہ باغیوں کو حراست میں لینے کا حکم دیا گیا گیا تھا۔ پولیس نے پراسیکیوٹر جنرل کے احکامات کے مطابق امریکا میں مقیم مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ سو کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا