English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام سے امریکی فوج کے انخلا میں چارماہ لگ سکتے ہیں،ٹرمپ

share with us


ہم شام سے آہستہ آہستہ اپنی فوج گھر واپس بلائیں گے،ا،مریکی صدر کا ٹوئیٹر پر بیان


واشنگٹن:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابقہ فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے شام سے آئندہ 4 ماہ میں امریکی افواج کے انخلا پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے 19دسمبر کو شام سے امریکی فوج کے ایک ماہ میں انخلا کا غیرمتوقع طور پر اعلان کرتے ہوئے امریکا سمیت دنیا بھر کو حیران کردیا تھا۔تاہم بعد میں انہوں نے اپنے سابقہ بیان کے برعکس ٹوئٹ کی کہ ہم شام سے آہستہ آہستہ اپنی فوج گھر واپس بلائیں گے۔تاہم اب امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ نے ایک نجی ملاقات میں امریکی فوج کے شام اور عراق میں کمانڈر پال جے لا کمیرا سے کہا کہ شام میں موجود تقریبا 2ہزار فوجیوں کے انخلا میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔اخبار نے فوجی حخام سے درخواست کی کہ وہ امریکی فوج کے انخلا کا صحیح دورانیہ بتائیں لیکن انہوں نے اس درخواست کو مسترد کردیا اور اس کی وجہ سیکیورٹی وجوہات کے ساتھ ساتھ یہ خدشہ بھی ہے کہ کہیں آخری موقع پر ٹرمپ اپنا فیصلہ نہ بدل لیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا