English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک طویل عرصے تک حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتا،سعد الحریری

share with us


سات ماہ سے حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے مگر اب اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، لبنانی وزیراعظم


بیروت:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ ملک طویل عرصے تک حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ سات ماہ سے حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے مگر اب اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے ملک کی ابتر معاشی صورت حال کے بارے میں بھی متنبہ کیا۔بیروت میں صدارتی محل میں میشل عون اور سعد حریری نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم نے بہت تاخیر کردی۔ اب حکومت سازی کا عمل شروع کردینا چاہیے۔ حکومت کی تکمیل کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔سعد حریری کا کہنا تھا کہ ہمیں کم سے کم وقت میں حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ الحریری نے 13 دسمبر کو کہا تھا کہ سال 2018کے آخر میں حکومت سازی کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تا حال کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا