English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالٹا کے ساحل پربحیرہ روم میں 180 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

share with us

152 افراد لکڑی کی ایک بڑی کشتی میں سوار تھے، جو غیر محفوظ اور مسائل کا شکار تھی،بحریہ مالٹا 

مالٹا سٹی ۔یکم جنوری2019(فکروخبر /ذرائع) مالٹا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ایک سو اسی مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالٹا کی بحریہ نے بتایاکہ ان میں سے 152 افراد لکڑی کی ایک بڑی کشتی میں سوار تھے، جو غیر محفوظ اور مسائل کا شکار تھی۔ اسی طرح ایک دوسرے امدادی آپریشن کے دوران28 دیگر تارکین وطن کو کھلے سمندر سے بچا لیا گیا۔ قبل ازیں مالٹا کی بحریہ نے اتوار کے روز بھی قریب 70 مہاجرین کی جانیں بچائی تھیں۔ اقوام متحدہ نے بحیرہ روم کی ریاستوں سے اپیل کر رکھی ہے کہ وہ ان دو جرمن امدادی بحری جہازوں کے لیے بھی اپنی بندرگاہیں کھول دیں، جن پر 49 مہاجرین سوار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا