English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 2014میں ریکارڈ،تعداد،مرنیوالوں کی تعداد74ہزارتھی،رپورٹ

share with us

دمشق : یکم جنوری2018(فکروخبر /ذرائع) سال 2018میں خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں قریب بیس ہزار انسان مارے گئے۔ اس خانہ جنگی کا آغاز 2011 میں ہوا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مبصرین نے بتایاکہ سالانہ بنیادوں پر پچھلے برس وہاں سب سے کم تعداد میں انسان ہلاک ہوئے۔ شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ان تقریبا انیس ہزار سات سو انسانوں میں سے قریب ساڑھے چھ ہزار عام شہری تھے، جن میں چودہ سو بچے بھی شامل تھے۔2017میں شام میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتیس ہزار رہی تھی۔ مشرق وسطیٰ کی جنگ سے تباہ حال اس ریاست میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دو ہزار چودہ میں ہوئی تھیں، جن کی تعداد 76 ہزار سے زائد بنتی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا