:اور ہر طرح کے
کرناٹک میں نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، جانیے ... کیرالہ کانام ہوگا تبدیل ! ... یو اے پی اے کیس میں گرفتار پاپولر فرنٹ کے رہنماؤں ... ہندوتوا لیڈرکی شکایت کے بعد غیر قانونی قبضے کے نا ... آئین کی کاپی کے ساتھ راہل گاندھی نےلوک سبھا رکن کے ... لگ رہے تھے جئے شری رام کے نعرے تو اویسی نے جئے فلسط ... ہندوستان میں تیار کی گئی ۵۰ دوائیں سوالات کے دائر ... شروع ہوا شہہ اور مات ک کھیل : آزاد ہندوستان کی تار ...

تیونس سٹی:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)تیونس کے صحافی کی لائیو ویڈیو کے دوران کرپشن، بیروزگاری اور پست معیار زندگی پر خودسوزی کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے 32 سالہ صحافی عبدالرزاق زورگوئی نے حکومت کے کرپشن کے خاتمے، بیروزگاری اور بلند معیار زندگی مہیا کرنے میں ناکامی پر دل برداشتہ ہو کر لائیو ویڈیو میں خود سوزی کرلی۔
صحافی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ صحافی حکومت کے بلند بالا دعوؤں کی عدم تکمیل پر افسردہ تھے اور اکثر ملک میں بڑھتی غربت، بیروزگاری اور کرپشن پر ناراضگی کا اظہار کرتے تھے۔
صحافی کی خود سوزی کے بعد ملک بھر میں احتجاج شروع ہوگیا جو بڑھتے بڑھتے دارالحکومت تک پہنچ گیا، احتجاج کو روکنے کے لیے اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ درجن سے زائد شہری پولیس جھڑپ میں زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ 2010 میں پھیری لگانے والے شخص نے بیروزگاری، کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف خودکشی کرلی تھی جس کے بعد پھوٹنے والے ملک گیر ہنگاموں نے 24 سال سے صدارت کے عہدے پر براجمان صدر زین العابدین کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |