English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری عدالت میں سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف حسنی مبارک کی گواہی

share with us

دو سابق مصری صدور حسنی مبارک اور محمد مرسی پہلی مرتبہ عدالت میں آمنے سامنے 
حسنی مبارک نے محمد مرسی کے خلاف 2011میں عوامی احتجاجی تحریکوں اوردیگرمقدمات میں گواہی دی 


قاہرہ:27ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کے دو سابق صدور حسنی مبارک اور ڈاکٹر محمد مرسی کا پہلی مرتبہ دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت میں آمنا سامنا ہوا ہے اور اوّل الذکر نے مؤخر الذکر کے خلاف عدالت میں گواہی دیدی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر محمد مرسی پر قاہرہ کی اس فوجداری عدالت میں حسنی مبارک کے خلاف 2011ء کے اوائل میں عوامی احتجاجی تحریک کے دوران میں جیل کی عمارتوں کو نقصان پہنچانے ، انھیں نذر آتش کرنے ، قتل ، اقدامِ قتل ، جیل کے اسلحہ ڈپو سے ہتھیاروں کو لوٹنے اور حماس ، حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں اور دوسرے مجرموں کو جیلوں سے بھگانے کے الزامات میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔حسنی مبارک نے ان کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ 25 جنوری انقلاب کے دوران میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 800 افراد نے مصر کی مشرقی سرحد سے دھاوا بولا تھا اور غزہ سے سرنگوں کے راستے مصر کی سرزمین میں داخل ہوئے تھے۔ان کے پاس ہتھیار تھے۔انھوں نے حزب اللہ ، حماس اور الاخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رہا کرانے کے لیے جیلوں کا رْخ کیا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے وادی النطرون جیل کو توڑا تھا کیونکہ وہاں الاخوان المسلمون اور حماس سے تعلق رکھنے والے افراد قید تھے۔عدالت میں حسنی مبارک کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے علاؤ اور جمال مبارک بھی موجود تھے۔دونوں سابق صدور کی فوجداری عدالت میں پیشی کے وقت قاہرہ میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا