English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی دمشق پر بمباری ، حزب اللہ اورپاسداران انقلاب کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

share with us



اسرائیل نے الکسو اور الدیماس میں حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر بمباری کی تین اسلحہ گوداموں کو تباہ کردیا
شامی محکمہ دفاع نے جوابی میزائل داغے،اسرائیلی دفاعی نظام نے وادی گولان کی فضا میں متعدد میزائل روک دیئے


یروشلم :26ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں حزب اللہ کے کم سے کم تین اسلحہ گودام تباہ ہوگئے ہیں۔شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ اسرائیل نے دمشق کے نواحی علاقون الکسو اور الدیماس میں حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب اور مغرب میں حزب اللہ اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب شامی ذرائع ابلاغ نے رات گئے خبر دی کہ اسرائیلی میزائل حملوں سے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے شام پر بمباری کے لیے لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کیا ہے۔شامی محکمہ دفاع نے جوابی میزائل داغے ہیں اور ایک میزائل لبنان کی وادی البقاع میں گرا ہے۔ شام کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کے خلاف اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کو فعال کردیا تھا۔ وادی گولان کی فضا میں ایران کے متعدد میزائل روک دیئے گئے ہیں۔ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ وادی گولان پر روکے گئے میزائل شام سے داغے گئے تھے۔شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔شامی فوج کے حکام نے سرکاری ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے اور تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ شام کا کہنا ہے کہ بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا