:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

تمام سہولتیں فراہم کردیں ،24گھنٹے سیکورٹی انتظامات مہیا،تمام اداروں کے اہلکار بھی خدمت پر مامور
مکہ مکرمہ:23ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر مسجد قبا اتوارکی شب سے 24گھنٹے کے لئے کھول دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آل الشیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ خادم حرمین شریفین تمام مساجد خصوصاً حرمین شریفین اور اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد (مسجد قبا) سے غیر معمولی تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے زائرین کو سہولت فراہم کرنا اپنی اولین ترجیحات میں رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے اسی جذبے کے تحت ہدایت جاری کی تھی کہ مسجد قبا زائرین کے لئے 24گھنٹے کھولی جائے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اور وہ جب بھی چاہیں مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی طرح مسجد قبا کی بھی زیارت کرسکیں۔آل الشیخ نے مزید بتایا کہ وزارت نے تمام سہولتیں فراہم کردی ہیں تاہم 24گھنٹے سیکورٹی انتظامات مہیا ہیں۔ تمام اداروں کے اہلکار بھی خدمت پر مامور کردیئے گئے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |