:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ... گوتم نولکھا کو آخر کار ملی ضمانت ... مدھیہ پردیش حکومت ظلم کرنے کے لیے اتنا بے قرار کی ...

امداد بند کرنے سے غزہ اور غرب اردن میں نادار اور غریب لوگ متاثر ہوں گے، ترجمان فوزی برہوم
غزہ :23ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے امداد کم کرنے کا فیصلہ بلا جواز ہے اور اس کے لیے جو دعوے گھڑے گئے ہیں وہ نا مناسب ہیں۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے کا اعلان انتقامی سیاست ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کا یہ دعوی کہ اس کے پاس خوراک کی قلت ہے من گھڑت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے امداد بند کرنے سے غزہ اور غرب اردن میں نادار اور غریب لوگ متاثر ہوں گے۔ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری جانب صہیونی ریاست فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور ان کے حق خود ارادیت سمیت تمام حقوق پامال کیے گئے ہیں۔حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے کی اسرائیلی ناکہ بندی بارہ سال سے جاری ہے۔ ایسے میں عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے امداد بند کرنا غزہ کے عوام میک مشکلات میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں عالمی ادارہ خوراک نے غزہ اور غرب اردن کے دو لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |