:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ... گوتم نولکھا کو آخر کار ملی ضمانت ... مدھیہ پردیش حکومت ظلم کرنے کے لیے اتنا بے قرار کی ...

القدس:23ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فلسطینی مجلس قانون ساز جسے عام طور پر 'پارلیمنٹ' بھی کہا جاتا ہے کو تحلیل کر دی۔ انہوں نے 6 ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے عدالتی حکم کے تحت قانون ساز کونسل ’پارلیمنٹ‘ کو تحلیل کردیا، عدالت نے ملک میں پارلیمانی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ محمود عباس نے اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل دیگر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا، فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے۔
ہفتے کے روز فلسطینی علاقے رام اللہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس کا کہنا تھا کہ القدس کی سودے بازی نہیں کریں گے وہ فلسطینیوں کا ابدی اور دائمی دارالحکومت ہے، ہم امریکیوں کے اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام پر امن اور پر عزم شہری ہیں، ہم اسرائیلی مظالم کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔
فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی نیشنل کونسل اور مرکزی کونسل کے فیصلوں کو نافذ کریں گے۔
صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے حوالے سے پیش کی تجاویز پر کوئی جواب نہیں ملا، تاہم مصالحت کے لیے مصر کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |