:اور ہر طرح کے
ایس ایس ایل سی امتحانات: اردو میڈیم میں ایک ہی ہائ ... ممبئی میں گردابی طوفان سے تباہی ، کم ازکم 8 افراد ہ ... تیسیر القضایا النسائیہ فی احکام الحیض والنفاس وا ... بہار میں ووٹنگ کے دوران آرجے ڈی کارکنان کی پٹائی ... منگلورو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارش ... آندھرا میں ایم ایل اے اور ووٹر کے بیچ مارپیٹ کی وی ... ایک سال سے آپریشن کنول کے لیے جاری کوششیں ہورہی ہ ... سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کی عرضی پر ای ڈی سے ۱۷؍ م ...

عالمی فوڈ پروگرام کے فیصلے سے ایک لاکھ 90 ہزار فلسطینی براہ راست اور لاکھوں فلسطینی بالواسطہ طورپر متاثر ہوں گے
، امریکا کی طرف سے امداد کی بندش کے باعث فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ایجنسی کو سنگین مالی بحران کا سامنا
غزہ:20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے زیرانتظام عالمی ادارہ خوراک نے قریبا دو لاکھ بے سہارا اور نادار فلسطینیوں کو دی جانے والی خوراک بند کر دی ہے۔ یہ خوراک غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں نادار فلسطینیوں کو دی جاتی تھی۔ عالمی فوڈ پروگرام کے فیصلے سے ایک لاکھ 90 ہزار فلسطینی براہ راست اور لاکھوں فلسطینی بالواسطہ طورپر متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے جنوری 2019 سے فلسطینیوں کے لیے خوراک کے پیکج میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوری سے فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد کم کردی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خوراک کے حوالے سے نظرثانی پروگرام کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 27 ہزار فلسطینی امداد سے محروم ہوں گے۔ جب کہ غزہ کے محاصرہ زدہ علاقے میں اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کے فیصلے سے ایک لاکھ 65 ہزار فلسطینی متاثر ہوں گے۔ یہ تعداد غزہ کی کل آبادی کا 20 فی صد ہے۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں کمی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی'اونروا' کی امداد بند دکردی ہے۔ امریکا کی طرف سے امداد کی بندش کے باعث فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ایجنسی کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |