:اور ہر طرح کے
چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ...

غزہ:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کی حج ٹور آپریٹر کمپنیوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مصر کی حکومت نے غزہ کی پٹی کے عمرہ زائرین کو حجاز مقدس سفر کے لیے سہولیات کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حج ٹور آپریٹرز کے مطابق مصری حکومت کی طرف سے غزہ کے عمرہ زائرین کو اجازت ملنے کےبعد آئندہ سال کے آغاز معتمرین کے قافلے چلنا شروع ہوجائیں گے۔
حج ٹور آرگنائزیشن عوض ابو مذکور نے بتایا کہ مصر کی طرف سے فلسطینی اوقاف کی طرف سے دی گئی درخواست پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ حال ہی میں فلسطینی حج وعمرہ کمپنیوں اور مصری سیکیورٹی اداروں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں غزہ کے عازمین عمرہ کو مصر کے راستے حجاز مقدس جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
ابو مذکور نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ چار سال سے غزہ کی ٹور آپریٹر کمپنیوں کو عمرہ سروسز نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ دو ملین ڈالر سے زاید کا نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔
ابو مذکور نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عمرہ زائرین کی حجاز مقدس سفر کے لیے تکنیکی اور انتظامی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر معتمرین کی تعداد درست نہیں بتائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور تفصیلات جاری کریںگے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |