:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

انقرہ:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقارنے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے/وائی پی جی کو شام کے علاقے منبج سے نکال باہر کرنے کا وعدہ پورا نہ کیا تو ترکی علاقے میں تمام ضروری اقدامات اختیار کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی کی قومی اسمبلی میں وزارتِ دفاع کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترک مسلح افواج ، وطن کی سرزمین کی سیکورٹی، سلامتی اور قومی حاکمیت کے تحفظ کے لئے اندرون ملک اور بیرون ملک تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتی ہے۔
انہوں نے منبیج میں شروع کی جانے والی ہر ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں کہا کہ ہمارا مقصد یہاں سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی کو نکال باہر کرنا ہے اور ان کے پاس موجود بھاری ہتھیاروں کو واپس حاصل کرنا ہے تاکہ علاقے میں امن و استحکام قائم کیا جاسکے تاکہ پناہ گزینوں کی واپسی کی راہ ہموار کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں موجود دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی کے دہشتگردوں کو نکال باہر کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے ابھی تک پورا نہیں کیا ہے اور دہشتگرد علاقے میں خندقیں کھودنے اور اپنے ٹھکانے بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا یہاں سے اگر صفایا نہ کیا گیا تو ہم ان دہشتگردوں کا صفایا کرنا جانتے ہیں اور ان کی لاشوں کو انہیں خندقوں میں دفن کرنے کےامور سے بھی واقف ہیں۔
حلوصی آقار نے کہا کہ عراق کے علاقے سنجار میں موجود دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو وہاں ٹھکانا بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |