:اور ہر طرح کے
القسام کی طرف سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو ج ... جنگ بندی: حماس کی تجویز پر15 دنوں بعد اسرائیل کاجوا ... لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ...

نئی دہلی:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی کابینہ نے کل جو کئی فیصلہ لئے ہیں اس میں ایک اہم فیصلہ یہ ہے کہ اب بینک اکاؤنٹس اور موبائل فون کے سم کارڈ خریدنے کے لئے آدھار کارڈ لازمی نہیں رہے گا اور اس کے لئے اب قوانین میں ترمیم کی جائے گی ۔ کابینہ نے اس فیصلہ کو بھی منظوری دے دی ہے کہ آدھار کا ڈیٹا چرانے پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ اور ڈیٹا کی ہیکنگ پر10 سال کے سخت قید کی سزا د ہو گی ۔
اعلی سطحی ذرائع کے مطابق حکومت اس کے لئے ٹیلیگراف ایکٹ، منی لانڈرنگ انسداد قانون اور آدھار ایکٹ میں ترمیم کرے گی۔ اس سلسلہ میں بل پارلیمنٹ کے موجودہ سرمائی اجلاس میں منظوری کے لئے لایا جائے گا۔ ان بلوں کے مسودوں کو کل وزیر اعظم کی قیادت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ نے منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے آدھار کے سلسلہ میں اپنے کچھ خیالات کا اظہار کیا تھا۔ اسی کے مطابق حکومت نے کچھ قانونی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ التزام کے بعد سم کارڈ خریدنے کے لئے آدھار كےوائی سي لیا جائے گا۔ آدھار نمبر کے عام ہونے کی شکایات پر ایک نیا ڈجیٹائزڈ توثیقی پلیٹ فارم بنایا جائے گا جس سے آدھار کے کیو آرکوڈ سے توثیق کیا جائے گا۔ اس سے آدھار نمبر بتانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ذرائع کے مطابق بچوں کے آدھار کارڈ بنانے میں ماں باپ کی اجازت کی ضرورت ہو گی۔ بچہ بالغ ہونے پر اپنا فیصلہ لے سکتا ہے۔ حکومت قومی مفاد میں حکومت کے کسی موضوع میں آدھار کا ڈیٹا کا اشتراک کر سکے گی۔ آدھار ڈیٹا کی چوری کو لے کر سول تنازع میں جرمانے کی رقم ایک کروڑ روپے کی جائے گی، جبکہ آدھار ڈیٹا کے اہم مراکز پر ہیکنگ کرنے والے مجرموں کو دس سال کے سخت قید کی سزا کا بھی التزام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پین کارڈ کے لئے آدھار لازمی ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |