English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم مخالف پوسٹ پر اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کا فیس بک پیج معطل

share with us

یروشلم:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مسلم مخالف پوسٹ کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بڑے بیٹے یائر نیتن یاہو کا فیس بک پیج 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے تناظر میں یائر نیتن یاہو نے فیس بک پر لکھا تھا کہ مشرق وسطی میں امن اسی وقت امن آ سکتا ہے جب تمام مسلمان یہاں سے چلے جائیں، جس پر فیس بک نے اسے آمریت پسندانہ سوچ قرار دیتے ہوئے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔جس کے بعد اتوار کو یائر نیتن یاہو نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ کا اسکرین شاٹ فیس بک پر پوسٹ کیا اور ویب سائٹ پر شدید تنقید کی، جس کے بعد ان کا اکانٹ 24 گھنٹے کے لیے معطل کردیا گیا۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر فیس بک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ یائر نیتن یاہو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور شاہانہ اخراجات کی بنا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا