:اور ہر طرح کے
مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’ریمل‘ نے مچائی تبا ... وزیر اعظم کا کرناٹک دورہ : ہوٹل کے واجبات کرناٹک ح ... چناگیری معاملہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کرے گی؟ کیا ہ ... القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ ! ... فکروخبر کا دوسرا شمارہ منظرعام پر، جانیے کیا ہے ا ... کاروار : سمندر میں طغیانی کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ ... گجرات میں پولیس اسٹیشن سے لوٹے مسلم نوجوان کی موت ... حماس کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرا ...

یوپی:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یوگی کابینہ میں وزیر اوم پرکاش راجبھر نے بی جے پی کے خلاف زوردار طریقے سے محاذ کھول دیا ہے۔ پیر کے روز وارانسی پہنچے راجبھر نے مرکزی اور اتر پردیش حکومت کے خلاف کھل کر اپنی باتیں رکھیں۔ اس دوران انھوں نے پسماندہ طبقہ کے 27 فیصد ریزرویشن میں کیٹگری کے مطالبہ کو لے کر 24 دسمبر سے ملک گیر سلسلہ وار بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان بھی کر دیا۔
این ڈی اے میں شامل سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راجبھر نے بی جے پی کے خلاف اپنی بات رکھنے کے دوران میڈیا سے یہ بھی کہا کہ میں اپنے مطالبات رکھتا رہوں گا اور بی جے پی کے خلاف بولتا رہوں گا، اگر بی جے پی مجھے این ڈی اے سے باہر کرنا چاہتی ہے تو کر دے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راجبھر نے پی ایم نریندر مودی کے 29 دسمبر کو غازی پور دورہ میں شامل نہ ہونے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ وہ 27 فیصد ریزرویشن کو تین حصوں میں بنٹوانے کے لیے بی جے پی کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ وہ راجبھر طبقہ کو متحد کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
وارانسی واقع سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران یوگی حکومت کے وزیر اوم پرکاش راجبھر نے کئی قومی ایشوز پر بے باک رائے ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا اتحاد ہوا تو بی جے پی کا ریاست سے صفایا ہو جائے گا۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایس سی/ایس ٹی کی وجہ سے دوسری ریاستوں میں بی جے پی انتخابات ہاری ہے اور آگے بھی ہارے گی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |