:اور ہر طرح کے
چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ...

علیحدگی پر تنازع اب بھی برقرار ہے جو ایک نئے ریفرنڈم کے ذریعے فیصلے کو تبدیل بھی کرسکتا ہے
لندن:13ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی میں بریگزٹ کے حامیوں کی جانب سے عدم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات سے قبل استعفیٰ دے دیں گی۔واضح رہے کہ برطانیہ، یورپی یونین سے 4 ماہ بعد 29 مارچ کو علیحدگی اختیار کرے گا تاہم اس علیحدگی پر تنازع اب بھی برقرار ہے جو ایک نئے ریفرنڈم کے ذریعے فیصلے کو تبدیل بھی کرسکتا ہے۔اس سے قبل تھریسا مے نے کہا تھا کہ وہ اپنی نوکری کے لیے ہر ممکن حد تک لڑیں گی تاہم اپنی جماعت کے قانون سازوں کے ساتھ بند کمرہ اجلاس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنی جماعت کی قیادت نہیں کریں گی۔اجلاس میں موجود 2 قانون سازوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھریسا مے کا کہنا تھا کہ 2022 کے انتخابات میں وہ ہماری جماعت کی قیادت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ جماعت ا?ئندہ انتخابات میں ان کی قیادت سے مطمئن نہیں۔واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے 317 اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ان کے خلاف ووٹ کیے جانے پر انہیں عہدے سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔یورپ کے معاملے پر برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے 3 بڑے قائدین کا زوال ہوچکا ہے۔ان تینوں قائدین میں ڈیوڈ کیمرون، جون میجر اور مارگاریٹ تھیٹچر شامل ہیں۔خیال رہے کہ 62 سالہ تھریسا مے نے برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں، اس کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |