:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

آن لائن نعتیہ مسابقہ کے مساہمین کے نتائج کا کیا جائے گا اعلان، اجمل التلاوۃ کی بھی پیش کی جائیں گی جھلکیاں
بھٹکل 09؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) الحمدللہ ادارہ فکروخبر اب تک تین زبانوں (اردو ، انگریزی اور کنڑا )میں اپنے صحافتی خدمات انجام دیتا آرہا ہے، اب سب سے پہلا باقاعدہ نوائطی نیوز پورٹل ’’ فکروخبر نوائطی ‘‘ آن لائن اخبار کا رسمِ اجراء قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا ملا محمد اقبال صاحب ندوی کے دستِ مبارک سے ان شاء اللہ 2؍ ربیع الثانی 1440ھ مطابق10؍ دسمبر 2018بروز پیر بعد نمازِ عشاء پاؤنے نو بجے بمقام آزاد نگر فرسٹ کراس نزد انفا کلب منعقد ہوگا ، یہ پروگرام آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن (انفا) بھٹکل کے زیر انتظام منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام میں ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ ’’ اجمل التلاوۃ‘‘ کے خوبصورت پروگرام کے بعد ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ ’’ آن لائن نعتیہ مسابقہ‘‘ کے نتائج کا بھی اعلان کیا جائے گا اور امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے مساہمین کو انعامات سے نوازا جائے گا، اسی کے ساتھ ساتھ مختصراً نعتیہ مظاہرہ بھی ہوگا ۔یہ پروگرام صدر فکروخبربھٹکل حضرت مولانا محمد الیاس صاحب ندوی مدظلہ العالی کے زیر صدارت منعقد ہوگا اور مہمانِ خصوصی کے طور پر بنگلور سے تشریف لارہے مولانا شاکر اللہ رشادی دامت برکاتھم شرکت کریں گے ۔ ان کے علاوہ مہمانِ اعزازی کے طور پر قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی ، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ شہر کی دیگر مؤقر شخصیات بھی اسٹیج پر جلوہ افروز ہوں گی ۔
عوام الناس سے اس اہم پروگرام میں شرکت کی درخواست ہے ۔
الداعی
سید ہاشم نظام ندوی
ایڈیٹر انچیف فکروخبر بھٹکل
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |