English   /   Kannada   /   Nawayathi

قاہرہ میں اجلاس،عرب پارلیمنٹ کی قیادت ایک بار پھر سعودی عرب کے سپرد

share with us

قاہرہ:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عرب ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ کی قیادت ایک بار پھر سعودی عرب کو سونپ دی گئی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چناؤ کے لیے پارلیمنٹ میں موجودہ اسپیکر اور سعودی سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہ نما ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی نے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چناؤ میں حصہ لیا۔ انہیں دوسری بار عرب پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا ۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کے چناؤ کے لیے خصوصی اجلاس گذشتہ روز قاہرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عرب پارلیمنٹ میں سعودی عرب کے مثبت کردار کو سرہا گیا اور ایک بار پھر یہ ذمہ داری سعودی عرب کو سونپی گئی۔عرب پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر السلمی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر کا اس منصب کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ادھراجلاس سے خطاب میں عرب پارلیمنٹ کے ارکان نے بھی ڈاکٹر السلمی کو قاید ایوان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی اور عرب پارلیمنٹ کے فورم سے سعودی عرب کی اہم علاقائی اور عالمی مسائل کے حل، قضیہ فلسطین کی نصرت، سوڈان پرعاید پابندیاں ختم کرانے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عرب ممالک کے ساتھ تعاون اور عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی روک تھام کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات کو سراہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا