:اور ہر طرح کے
اسپیکر کا عہدہ ملنے پر ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کو توڑ ... انتخابات کے بعد ای وی ایم معاملہ نے دوبارہ سر اٹھا ... ممبئی : کالج میں حجاب پر پابندی کے خلاف طالبات نے ک ... منی پور : وزیر اعلیٰ کے بنگلے کے قریب لگی آگ ... پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پ ... کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر و ... مناسکِ حج کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ،حاجی رات ت ... شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے عرفات میں سال 1445 ہجری ک ...

نئی دہلی:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر اور آر ایل ایس پی کے صدر اوپیندر کشواہا کی کوئی بھی حکمت عملی کام نہیں آ رہی ہے کیونکہ بی جے پی اور جے ڈي يو نے مل بیٹھ کر لوک سبھا سیٹوں کو تقسیم کر لیا اور کشواہا کو بالکل ترجیح نہیں دی، اسی سلسلے میں اوپیندر کشواہا نے یکم دسمبر کو پی ایم مودی سے ملنے کا وقت مانگا تھا، لیکن پی ایم مودی نے انہیں ملنے کا وقت تک نہیں دیا، تھک ہار کر اوپیندر کشواہا کو دیر رات پٹنہ لوٹنا پڑا۔
پٹنہ لوٹنے کے بعد کشواہا نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مجھے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملنے کا وقت نہیں دیا۔ ان کا کہنا کہ این ڈی اے میں مجھے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے این ڈی اے سے الگ ہونے کے سوال پر کہا کہ یہ ان کے اکیلے کا فیصلہ نہیں ہے، اس پر پارٹی کارکنان فیصلہ لیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 4 اور 5 دسمبر کو منعقد والمیکی نگر میں پارٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر فیصلہ لیا جائے گا۔
اس سے پہلے اوپیندر کشواہا نے کہا تھا کہ پی ایم مودی سے ملنے کے بعد وہ این ڈی اے چھوڑنے یا نہ چھوڑنے پر کوئی فیصلہ لیں گے، خبروں کے مطابق اوپیندر کشواہا کی پارٹی کو این ڈی اے میں رہنے یا اس کو چھوڑنے کو لے کر این ڈی اے کے اراکین کی رائے مختلف ہیں۔
ذرائع کے مطابق 6 دسمبر کو موتیہاری میں اوپیندر کشواہا این ڈی اے سے الگ ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کے ایک طبقے کے مطابق 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ہی اوپیندر کشواہا مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفی دیں گے، ظاہر ہے پانچ ریاستوں کے نتائج کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ان جماعتوں کے لئے بھی انتہائی اہم ہیں، جو لوک سبھا انتخابات کو لے کر اہم فیصلے لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |