English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان صدراشرف غنی جینوا کانفرنس میں شرکت کے لئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے 

share with us


کابل:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغان صدر اشرف غنی افغانستان بارے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے جینوا پہنچ گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان ایوان صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ افغانستان بارے جینوا کانفرنس سے صدر اشرف غنی خطاب کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر افغان صدر شرکا ممالک کے اعلی نمائندوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی کریں گے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے واضح رہے دو روزہ جینوا کانفرنس آج (منگل کو ( ہو رہی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور سکیورٹی امور پر غور کیاجائے گا ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا