:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...

لانگکاوی:21؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا کے ایک سیاحتی جزیرے پر مسیحیت کی تبلیغ کرنے والے چار یورپی باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان چاروں افراد کا تعلق فن لینڈ سے ہے۔فن لینڈ کے، جن شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے، وہ لانگکاوی جزیرے پر اپنا مبینہ تبلیغی مشن شروع کیے ہوئے تھے۔ ان کی عمریں ستائیس برس سے ساٹھ برس کے درمیان ہیں۔ ان میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ان یورپی باشندوں کے مبینہ تبلیغی فعل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ملائشیائی حکام کے مطابق یہ چاروں باشندے لنگکاوی جزیرے پر ایسے پمفلٹس تقسیم کر رہے تھے، جن کا مقصد بظاہر مسیحی دین کا پرچار ہے۔ مقامی پولیس نے ان افراد کی گرفتاریاں عام لوگوں کی شکایت پر کی ہیں۔ عوامی شکایت پر پولیس نے ان چاروں کو ایک ہوٹل میں سے حراست میں لیا اور اُن کے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
اگر عدالت میں استغاثہ ان کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو انہیں کم از کم دو برس اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک سزائیں سنائی جا سکیں گی۔ ملائیشیا میں دینی تبلیغ کو مذہبی امن درہم برہم کرنے کے مساوی خیال کیا جاتا ہے اور یہ خلاف قانون ہے۔ فن لینڈ کے چاروں باشندوں کو بھی اسی الزام کا سامنا ہو سکتا ہے۔
لنگاکاوی جزیرے کی پولیس کے سربراہ محمد اقبال ابراہیم نے ان یورپی باشندوں کی گرفتاری کی تصدیق بدھ اکیس نومبر کو کی ہے۔ اسی پولیس اہلکار نے بھی مسیحیت کی تبلیغ کے پمفلٹس بانٹے جانے کا بتایا ہے۔
ملائیشیا کی ساٹھ فیصد آبادی کا تعلق مذہب اسلام ہے
ملائیشیا کا جزیرہ لنگاکاوی جنگلات سے بھرا ہوا ہے اور ایک مقبول سیاحتی مقام تصور کیا جاتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |