:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...

چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف نے رحیم کورئیف نامی 5 سالہ بچے کو یہ تحفہ لگاتار 2 گھنٹے 25 منٹ کی کامیابی کے بعد لگژری گاڑی کی چابیاں دیں
ماسکو :19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ایک قریبی لیفٹننٹ نے ایک 5 سالہ بچے کو لگاتار 4 ہزار ایک سو 5 پریس اپس کرنے پر مرسڈیز کا تحفہ دیا ہے۔چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف نے رحیم کورئیف نامی 5 سالہ بچے کو یہ تحفہ لگاتار 2 گھنٹے 25 منٹ کی کامیابی کے بعد لگژری گاڑی کی چابیاں دیں۔چیچنیا کے حکمران نے بچے کو حکم دیا کہ اپنے والد کو گاڑی ڈرائیو کرنے دیں آپ اس مرسڈیز میں سوار ہونے کے اہل ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں کہ ٹیکس دہندگان نے اس گاڑی کے 28 ہزار پونڈ کی ادائیگی کی یا رمضان قادروف نے اپنی ذاتی دولت سے کی۔اس حوالے سے جاری کی گئیں تصاویر میں ڈیوبا یورتھ کے رہائشی رحیم کو مرسڈیز بینز سی کلاس کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تحفے میں دی گئی گاڑی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’ اب بچے کے والد کو اسے ورزش پر لے جانے کے لیے ٹیکسی میں جانا نہیں پڑیگا‘۔4 ہزار ایک سو 5 لگاتار پریس اپس اس حوالے سے نیا ریکارڈ ہے لیکن اسے روس میں رجسٹر نہیں کیا گیا تھا کیونکہ حکام ویڈیو کے معیار سے مطمئن نہیں تھے۔خیال رہے کہ رمضان قادروف کو سویت یونین ( یو ایس ایس آر) کے خاتمے کے بعد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |