:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

مملکت کی قیادت ہمارے لئے ریڈ لائن کا درجہ رکھتی ہے، سعودی وزیر خارجہ کا اعلان
ریاض:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں منصفانہ تفتیش بین الاقوامی برادری سے زیادہ سعودی عرب کے لئے اہم ہے۔ ایک عرب اخبار کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان ریڈ لائن کی حیثیت رکھتے ہیں، ہم انہیں گزند پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔انھوں نے ترکی سے اپیل کی کہ وہ اس قتل سے متعلق مزید شواہد سعودی استغاثہ میں پیش کرے تاکہ مکمل حقائق جاننے میں مدد مل سکے۔ وزیر خارجہ کے بقول ترکی اس امر کا اظہار پہلے ہی کر چکا ہے کہ ولی عہد کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مملکت کی قیادت امریکا کے ساتھ اپنے تاریخی تزویراتی تعلقات اور شراکت کا تحفظ اور انہیں مضبوط بنانے کی خواہش مند ہے۔ انھوں نے اس جانب سے خصوصی طور پر ذکر کیا کہ امریکا نے خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے جن افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں وہ سب شخصی نوعیت کی ہیں، ان کا مملکت کی حکومت اور معیشت سے چنداں کوئی تعلق نہیں ہے۔عادل الجبیر نے واضح کیا کہ مملکت نے سے پہلے خود جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف اقدام اٹھائے جس کے بعد مختلف ملکوں نے ان مشتبہ افراد پر پابندیاں عاید کیں۔ ایسی پابندیاں ہمارے اور اتحادیوں کے درمیان تزویراتی مفادات اور مشترکہ سیاسی ومعاشی مفادات کو چنداں متاثر نہیں کرتیں۔انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے اس معاملے میں اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔ عادل الجبیر کے بقول کہ قتل کی کارروائی کرنے والوں نے گمراہ کن اور جھوٹی رپورٹ پیش کی، جب اس رپورٹ میں پیش کردہ تفصیل حقائق کے منافی ظاہر ہوئی تو خادم الحرمین الشریفین نے سعودی پراسیکیوٹر کو تحقیقات کا حکم دیا، جس کے بعد سامنے آنے والے حقائق کا اعلان کیا گیا۔ ریاض نے اس معاملے میں کوئی کہانی نہیں سنائی بلکہ ملنے والی معلومات کو شفاف انداز میں سامنے لائے اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |