:اور ہر طرح کے
کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ... کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی کو پھر لکھا خط : ا ... وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی ن ... وزیر اعظم کی بیان پرعمر عبداللہ بولے : ملک کے لیے ق ...

پورٹ او پرنس:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) ہیٹی میں حکمرانوں کے اربوں ڈالر کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں حکومت کی کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے، جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔
دارالحکومت پورٹ او پرنس میں 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود پُرتشدد واقعات سب سے زیادہ انہی علاقوں میں پیش آئے۔ پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہےکرپشن مخالف مظاہروں کا آغاز وینزویلا آئل پروگرام میں 3.8 ارب ڈالر کی کرپشن کے انکشاف کے بعد شروع ہوا۔ یہ رقم وینزویلا سے تیل کے بحران پر قابو پانے کے لیے وصول کی گئی تھی ۔
ہیٹی کے صدر جووینیل موائس نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا ہے تاہم اپوزیشن یہ معاملہ سڑکوں پر طے کرتی نظر آرہی ہے جس کے باعث شہر شہر اور گلی گلی پُر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اگست میں ہیٹی کی سینیٹ نے وینزویلا سے ملنے والی امدادی رقم میں غبن میں سابق صدر مائیکل مارٹلی کے 14 حکومتی حکام کو ملوث قرار دیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |