:اور ہر طرح کے
بھٹکل کے طالبِ علم احمد عویمرآرمار کی شاندار کام ... یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب ، 2 یوکرینی ... اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کی تبدیلی پر ب ... ایسٹرا زینیکا نے دنیا بھر سے کووی شیلڈ واپس لینے ک ... فلسطین حامی پوسٹ لائک کرنے پر مسلم پرنسپل برخواست ... ہریانہ کی سیاست میں ہلچل : جے جے پی نے بھی کانگریس ... دھنی پور مسجد کے نام پر ٹھگی کا انکشاف ... مدارس کا نظامِ تعلیم وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو ...

لندن:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی صورت میں بریگزٹ کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ قیادت کے حالیہ مسائل کو برسلز میں ہونے والے انتہائی اہم مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گی۔واضح رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کا مسودہ منظر عام پر آنے کے بعد سے برطانوی وزیراعظم کو سخت مخالفت کا سامنا ہے جس میں ان کے بریگزٹ کے وزیر کے ساتھ ساتھ متعدد وزرا استعفی دے چکے ہیں اور پارلیمنٹ میں ان کے اپنے اراکین ان کی سبکدوشی کے خواہش مند ہیں۔خیال رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے 2 سال بعد تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کس طرح اور کن بنیادوں پر ہوگا اور کیا یہ منصوبے کے مطابق 29 مارچ 2019 تک ہو بھی سکے گا یا نہیں۔ادھر برطانوی پارلیمنٹ میں یورپی یونین کے حامی اراکین اور بریگزٹ کے حامی وزیراعظم کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے پر ناخوش ہیں۔جس کے سبب یہ غیر واضح ہے کہ وہ اس معاملے پر پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی یا نہیں تاہم اس سے اس بات کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ برطانیہ یوپی یونین سے بغیر کسی معاہدے کے ہی الگ ہوجائے گا۔اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم نے کہا اس ملک کے مستقبل کے لیے آئندہ 7 روز انتہائی اہم ہیں اس لیے میں اس اہم کام سے توجہ نہیں ہٹاں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر قیادت کی تبدیلی سے مذاکرات آسان نہیں ہونے والے اس سے ہوگا یہ کہ مذاکرات میں التوا کا خطرہ بڑھ جائے گا اور بریگزٹ میں پیچیدگیاں آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ تحریک اعتماد کے لیے ان کی قدامت پسند جماعت کے لازمی 48 اراکین اسمبلی کو پارٹی کی 1922 کی نام نہاد کمیٹی کے چیئرمین گراہم بریڈی کو خط ارسال کرنا ہوگا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |