:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

واشنگٹن:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا کے شہر بوسٹن میں 10 سالہ مسلمان طالبہ کی ڈائری سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں معصوم بچی کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں واقع نجی اسکول کی طلبہ کے بیگ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔
دس سالہ مسلمان لڑکی کی ڈائری میں اُس کے ساتھ اسکول میں پڑھنے والی ساتھی نے پینسل سے نوٹ لکھا کہ ’تم دہشت گرد ہو‘۔
پولیس حکام کے مطابق مغربی بوسٹن میں واقع ایلیمنٹری اسکول کی طالبہ کی ڈائری میں 9 نومبر کو اُس کی ساتھی نے دھمکی آمیز نوٹ تحریر کیا اور پھر 13 نومبر کو ایک اور تحریر لکھی کہ ’میں تمھیں قتل کردوں گا‘۔
امریکی میڈیا نے بچی کے اہل خانہ سے وعدے کے مطابق اُس کا نام ضیغہ راز میں رکھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق اس طرح کا نوٹ ’نفرت انگیز‘ جرم ہے، مذکورہ بچے اور والدین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔
طالبہ کے چچا جمال صدیقی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تعلیمی اداروں میں چھوٹی مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم بوسٹن میں عرصہ دراز سے نہ صرف مقیم ہیں بلکہ یہاں کے شہری بھی ہیں صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ہماری بچی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا مگر ہم اُسے اسکول سے نہیں ہٹائیں گے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ’فرامنگھم اسکول ڈسٹرکٹ سپریٹینڈینٹ‘ میں زیر تعلی پانچویں گریڈ کے مسلمان طالب علم کو بھی دھمکی آمیز نوٹ ملا تھا جس پر اسکول انتظامیہ نے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے تھے۔
تفتیشی ٹریمبلے کا کہنا تھا کہ ’دونوں نفرت انگیز جرائم کے واقعات کی علیحدہ علیحدہ تحقیقات جاری ہیں‘۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |