English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلی فورنیاکے جنگلات میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو 

share with us


ایک لاکھ 42ہزار ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں مکانات بھی تباہ ،ہزاروں افرادتاحال لاپتہ


کیلی فورنیا :17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شمالی کاؤنٹی بوٹے میں لگنے والی آگ ابھی تک بے قابو ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ کے مطابق آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 71ہو گئی، جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ایک ہزار سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ کیمپ فائر کے نام سے لگنے والی آگ نے ایک لاکھ 42ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے ہزاروں مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگ سے متاثرہ ریاست کیلی فورنیا کا دورہ کریں گے اور آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔ایک لاکھ 41 ہزار ایکڑ تک پھیلی کیمپ فائر پر اب تک 40 فیصد قابوپایا گیا ہے، جس کی لپیٹ میں آکر 10 ہزار مکانات جل کر راکھ ہو گئے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا