:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر بھٹکل کیمونیٹی جدہ ... امتحان میں جئے شری رام لکھنے والے طلبا کو پاس کردی ... تمہارے بچوں کی جائیداد مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے ... اشتعال انگیز تقریر کے الزام پر اسدالدین اویسی کو ... فلسطین حامی مظاہرین کا عالمی برانڈز کا بائیکاٹ، ک ... مہاراشٹرا میں کانگریس کے رویہ سے ناراض کئیں مسلم ... ووٹ جمہوریت کی طاقت : بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقی ... وزیر اعظم مودی کا ضلع اترکنڑا کا دورہ ، سرسی میں ...

کولمبو:
سری لنکا کی سپریم کورٹ نے صدر سری سینا کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے کر اسمبلی بحال کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں پیدا ہونے والا سیاسی بحران کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، تازہ ترین صورت حال میں سپریم کورٹ نے صدر کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے کر پارلیمنٹ بحال کردی ہے۔
چیف جسٹس نالن پریرا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے برطرف وزیراعظم کے درخواست کی سماعت کی اور سری لنکا کی تاریخ کا سنگ میل بننے والے فیصلے میں صدر کی جانب سے 5 جنوری کو نئے الیکشن کرانے کے اقدام کو روک کر پارلیمنٹ بحال کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، قبل از وقت الیکشن کا اعلان
سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے 28 اکتوبر کو اپنے ہی حلیف وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے کو برطرف کر کے اپوزیشن لیڈر مہندرا راجاپاکسے کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا تھا۔ جسے وکرما سنگھے نے ماننے سے انکار کردیا تھا۔
وکرما سنگھے کے صدر کا فیصلہ نہ ماننے اور وزیراعظم ہاؤس خالی نہ کرنے پر صدر سری سینا نے پارلیمنٹ کو ہی معطل کردیا تھا تاکہ نئے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے لابی کرسکیں۔
صدر سری سینا کے مقرر کردہ وزیراعظم پارلیمنٹ سے مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرسکے جس کے بعد 10 نومبر کو صدر سری سینا نے پارلیمنٹ ہی تحلیل کردی اور نئے الیکشن کے لیے 5 جنوری کی تاریخ دے دی تھی۔
صدر سری سینا کے فیصلوں کے خلاف سابق وزیراعظم وکرما سنگھے نے سپریم کورٹ سے رجوع کر کے انتخابات رکوانے اور اسمبلی کی بحالی کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلے میں اسمبلی بحال کردی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |