:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

نئی دہلی:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) اجودھیا میں بابری مسجد -رام جنم بھومی معاملے کے دو عرضی گزاروں نے اس معاملے کو عدالت سے باہر حل کرنے کے آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر کی کوششوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ انجمن محافظ المساجد و المقابر کے صدر اور اجودھیا معاملے کے درخواست گزاروں میں سے ایک حاجی محبوب احمد اور دوسرے عرضی گزار محمد عمر نے اس بابت ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اجودھیا واقع كیوڑا مسجد کے امام مولانا جلال اشرف اور دو دیگر افراد نے بھی اس بیان پر دستخط کئے ہیں۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’شری شری روی شنکر کے ذریعہ اجودھیا مسئلے کو باہمی بات چیت سے حل کرنے کی کوششوں سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ اجودھیا مسئلے کا عدالت سے باہر کیا گیا فیصلہ ہی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان طویل عرصے تک امن و سکون اور ہم آہنگی قائم کر سکتا ہے۔‘‘
بیان میں شری شری روی شنکر کی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ان کوششوں کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔ اس بیان دستخط حاجی محبوب کے گھر پر کئے گئے۔واضح رہے کہ مقدمے کے تیسرے فریق اقبال انصاری ہیں اور ان کا کوئی ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بابری مسجد -رام جنم بھومی تنازعہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اس کی سماعت آئندہ سال جنوری میں ہونے والی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |