:اور ہر طرح کے
غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ...
:اور ہر طرح کے
غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ...
الحدیدہ شہر پر قبضے کی لڑائی گلی کوچوں تک پھیل گئی،گھمسان کی جنگ میں منصور ہادی کے حامی نو جنگجو بھی مارے گئے
صنعاء:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ میں حکومتی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اس شہر پر قبضے کی لڑائی میں اب تک کم از کم 149 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ درجنوں افرادکو زخمی حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔اس وقت الحدیدہ میں گلی کوچوں میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔ شہر کے جنوبی حصے میں الحدیدہ یونیورسٹی کے اطراف میں گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں جب کہ الثورہ اسپتال اور مشرق میں 22 مئی کے مقامات پر خون ریز تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔درایں اثناء الحدیدہ میں حوثی لیڈر شپ خوف کا شکار ہے اور باغیوں کی صفوں میں تیزی کے ساتھ پھوٹ پڑ رہی ہے۔ اس بار نچلی صفوں کے بجائے حوثیوں کی اعلیٰ قیادت منحرف ہونے کی تیاریاں کررہی ہے۔ حوثیوں کو یہ مشکل ایک ایسے وقت میں درپیش ہے جب دوسری جانب محاذ جنگ پر انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع اس شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 43 حوثی باغیوں کی ہلاکت جبکہ اب تک کل 149افرادلقہ اجل بن چکے ہیں، جب کہ صدر منصور ہادی کے حامی نو جنگجو بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شیعہ باغی زخمی ہونے والے جنگجوؤں کو صنعا اور اِب شہروں میں منتقل کر رہے ہیں۔اس وقت الحدیدہ میں گلی کوچوں میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔ شہر کے جنوبی حصے میں الحدیدہ یونیورسٹی کے اطراف میں گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں جب کہ الثورہ اسپتال اور مشرق میں 22 مئی کے مقامات پر خون ریز تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔درایں اثناء الحدیدہ میں حوثی لیڈر شپ خوف کا شکار ہے اور باغیوں کی صفوں میں تیزی کے ساتھ پھوٹ پڑ رہی ہے۔ اس بار نچلی صفوں کے بجائے حوثیوں کی اعلیٰ قیادت منحرف ہونے کی تیاریاں کررہی ہے۔ حوثیوں کو یہ مشکل ایک ایسے وقت میں درپیش ہے جب دوسری جانب محاذ جنگ پر انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثی لیڈر شپ اس وقت سخت خوف اور دباؤ میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے اہم حوثی عناصر حکومت کے ساتھ ملنے لگے ہیں۔ حوثیوں کی صفوں میں پھوٹ اوربغاوت روکنے کے لیے اہم شخصیات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ حوثی حکومت کا وزیر مواصلات عبدالسلام الجابر، نائب وزیر تعلیم عبداللہ الحامدی اور وزیر خارجہ ھشام شرف حوثیوں سے منحرف ہونے کے بعد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |