English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں پناہ گزین شامی دوشیزہ بے دردی سے قتل

share with us

انقرہ:11؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں پناہ لینے والے شامی مہاجرین وہاں بھی محفوظ نہیں۔ آئے روز پناہ گزینوں کے بچوں اور خواتین کے اغوا اور قتل کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ایک تازہ درد ناک واقعہ جنوبی تری کے غازی عینتاب شہر میں پیش آیا جہاں چاقو بردار افراد نے ایک 19 سالہ شامی دو شیزہ کو بے دردی کے ساتھ چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔ 19 سالہ غنی ابو صالح کا تعلق شام کے حلب شہر سے ہے۔ غنی کو شامی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شامی دوشیزہ کے قتل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ترکی کے نیم سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق غنی کو دو چاقو بردار افراد نے چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کیا اور خود فرار ہوگئے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ایک بچے کو بھی چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔ وہ اس وقت شدید زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد شامی دوشیزہ اور بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہیں مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔ترک پولیس کے مطابق اس نے شامی دوشیزہ کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی قاتلوں کا پتا چلا کران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا