:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

اوگا دوگو:14؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع) برکینا فاسو کی راجدھانی اوگادوگو میں کل رات بندوق برداروں نے ایک ہوٹل اور ایک ریستوراں پر حملہ کردیا جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔وزیر اطلاعات ریمی ڈینڈجینو نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بندوق برداروں نے ہوٹل براویا اورعزیز استنبول ریستوراں پر حملہ کردیا جس میں 17 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسیز کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ تین بندوق برداروں نے پرہجوم کوامے کروماہ ایونیو پر واقع ان ریستوراں میں رات نو بجے کے کچھ ہی دیر بعد حملہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ بندوق برداروں نے ہوٹل اور ریستوراں کے باہر بیٹھے لوگوں پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ اچانک ہوئے حملے سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور چاروں جانب لاشیں اور خون نظر آنے لگا۔شہر کے ایک اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ترکی کا ایک شہری بھی شامل ہے۔ فوج نے شہر کے مرکز کی ناکہ بندی کردی ہے اور امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو حملے والے علاقہ میں نہ جانے کی وارننگ دی ہے۔۔واضح رہے کہ جنوری 2016 میں اسی بازار میں اسپلینڈڈ ہوٹل اور کوپوچینو ریستوراں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 30 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس دوران 170 سے زیادہ لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |