:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

اسرائیل کو ریلوے لائن کے ذریعے اردن اور مصر سے ملانے کے ساتھ سعودی عرب سے ملانے کی تیاری جاری ہے،سرکاری ریڈیو کا انکشاف
واشنگٹن:08؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کو عرب ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لائن کے لیے امریکا کی زیرنگرانی 'دوستی ریلوے لائن کے ایک منصوبے کی تیاری شروع کی گئی ہے۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو ریلوے لائن کے ذریعے اردن اور مصر سے ملانے کے ساتھ سعودی عرب سے ملانے کی تیاری جاری ہے۔ یوں یہ ریلویلائن مشرق وسطی کے دوسرے عرب ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، سلطنت اومان، قطر اور کویت سے گذرے گی۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں اسرائیلی سیاست دانوں اور اعلی حکومتی شخصیات کے خلیجی ممالک کے دوروں کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم باضابطہ دعوت پر اعلی اختیاراتی وفد کے ہمراہ سلطنت اومان کے دارالحکومت مسقط گئے جہاں انہوں نے اومانی فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سے ملاقات کی تھی۔ اسی دوران اسرائیل کی وزیر ثقافت ایک سپورٹس وفد کے ہمراہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پرتھیں جہاں ابو ظہبی میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔تین روز قبل اسرائیلی وزیرمواصلات یسرائیل کاٹزنے خلیجی ریاست بحرین میں عالمی مواصلاتی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب امریکا کی جانب سے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے نام نہاد مجوزہ امن منصوبے"صدی کی ڈیل" کو فریقین کے درمیان پیش کیے جانے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی جیسن گرین بیلٹ اسرائیل کے دورے پر ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |