English   /   Kannada   /   Nawayathi

ايران: امریکی سفارت خانے پر حملے کے انتاليس برس مکمل ہونے پر ريلی

share with us

تہران:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ايران ميں امريکی سفارت خانے کو گھيرے ميں ليے جانے کے تاريخی واقعے کو آج بروز اتوار انتاليس برس مکمل ہو گئے ہيں۔ اس موقع پر تہران ميں ہزاروں افراد نے ريلی نکالی۔ شرکاء نے امريکا اور اسرائيل مخالف نعرے لگائے۔ ريلی ميں ايرانی لوگ کافی برہم اس ليے بھی دکھائی ديے کيونکہ امريکا نے ايران کے خلاف تمام پابندياں بحال کرنے کا اعلان چند روز قبل کر ديا ہے۔ واضح رہے کہ سن 1979 ميں ايرانی انقلاب کے چند روز بعد مقامی طلباء نے تہران ميں امريکی سفارت خانے کو گھيرے ميں لے ليا تھا۔ اس تاريخی واقعے ميں باون امريکی شہريوں کو سفارت خانے ميں 444 ايام تک يرغمال بنا کر رکھا گيا تھا۔ واشنگٹن نے اس کے ردعمل ميں تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر ديے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا