:اور ہر طرح کے
کیا حیدرآباد 2 جون سے نہیں رہے گا آندھرا پردیش ک ... ترنمول کانگریس کے خلاف اشتہار معاملے میں بی جے پی ... ٹی آر پی گیم زون آتشزدگی: ’ہمیں اب آپ پر بھروسہ ... ’انڈیا اتحاد‘ پر عزم ، یکم جون کو دہلی میں ہوگی م ... مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’ریمل‘ نے مچائی تبا ... وزیر اعظم کا کرناٹک دورہ : ہوٹل کے واجبات کرناٹک ح ... چناگیری معاملہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کرے گی؟ کیا ہ ... القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ ! ...

جنیوا:یکم نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے اثرات کا اعتراف کیا ہے اور خبر دار کیا ہے کہ آنے والے مہینے ایران کے لیے زیادہ مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ایک بیان میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے عائدکردہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ آئندہ ہفتے امریکا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرنے والا ہے جس کے بعد ایران کے لیے آنے والے مہینے کافی مشکل ثابت ہوں گے۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں کیدوران ایرانی شہریوں کو کافی مشکلات اٹھانا پڑی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کے آنے والے مہینے زیادہ مشکل اور بھاری ہوسکتے ہیں، تاہم حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔خیال رہے کہ امریکا کی موجودہ حکومت نے سنہ 2015ء4 کو ایران سے اٹھائی گئی اقتصادی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنا شروع کی ہیں۔ امریکی حکومت چار نومبر کو ایرانی تیل پر سمیت کئی دوسریشعبوں پر نئی پابندیاں عاید کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران آئندہ چند روز میں لاگو ہونے والی نئی
امریکی پابندیوں سے نہیں ڈرتا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم امریکی پابندیوں کا پہلے بھی سامنا کرتے رہے ہیں اورآئندہ بھی کریں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |