:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

اسرائیل دیر السلطان گرجا گھر کی تعمیر پر پابندی فوری ختم کرے، چرچ کی مرمت کی اجازت دی جائے،مطالبہ
مقبوضہ بیت المقدس :27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عرب لیگ نے فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے عیسائی شہریوں اور گرجا گھروں کے پادریوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے بیت المقدس میں "القیامہ" چرچ کے صحن میں احتجاج کرنے والے عیسائی کارکنوں اور پادریوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ ناقابل قبول اور وحشیانہ حرکت ہے۔ اس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزاسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں عیسائی برادری کی طرف سے نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی پرحملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد پادریوں سمیت کئی شہری زخمی اور گرفتار ہوگئے تھے۔عیسائی کمیونٹی دیر السلطان گرجا گھر کی تعمیر ومرمت پر پابندی اور القدس میں موجود گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کر رہی تھی کہ قابض فوج ان پر پل پڑی۔عرب لیگ نے کہا ہے کہ وہ القدس میں فلسطینی مسلمانوں اور عیسائی برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دیر السلطان گرجا گھر کی تعمیر پر پابندی فوری ختم کرے اور چرچ کی مرمت کی اجازت دی جائے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |