:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

غز ہ:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر گزشتہ روزاحتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں گزشتہ روزہزاروں فلسطینیوں نے سرحدی باڑ کے قریب جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت 27 سالہ محمد عبدالنبی، 19 سالہ نصار ابو تیم، 22 سالہ اھمد ابو لبدہ، 23 سالہ عائش شعث اور 23 سالہ مجاھد زیاد زکی عقل کے نام سے کی گئی ہے۔ تین شہدا کا تعلق غزہ کے جنوبی شہر خایونس سے ہے۔ جب کہ تین کا جبالیا، اور دوسرے فلسطینی قصبوں سے ہے۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ سے 250 فلسطینی زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی 30 مارچ سے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کے دو اہم مطالبات ہیں۔ پہلا مطالبہ سنہ 1948 کے علاقوں میں واپس آبادکاری اور دوسرا غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ ہے۔تیس مارچ 2018 سے جاری اس تحریک میں اب تک 200 سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |