:اور ہر طرح کے
کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ... کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی کو پھر لکھا خط : ا ... وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی ن ... وزیر اعظم کی بیان پرعمر عبداللہ بولے : ملک کے لیے ق ...

نئی دہلی :27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) ایمنسٹی انترنیشنل انڈیا کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپے ماری کی کارروائی کے بعد تنظیم نے جمعہ کو کہا کہ حکومت ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے ساتھ ایسے سلوک کر رہی ہے جیسے وہ کو ئی مجرم ہو۔ای ڈی نے ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف Foreign Exchange Contravention Case کے ایک معاملے میں جمعرات کو اس کے دو ٹھکانوں کی تلاشی لی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آکار پٹیل نے بنگلور میں ایک بیان میں کہا کہ ؛ سرکاری ایجنسیاں لگاتار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کر تی آرہی ہیں ۔Foreign Exchange Management Act(ایف اے ایم اے)کے تحت سینٹرل جانچ ایجنسی دستاویزوں کی تلاش کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ای ڈی، ایف سی آر اے کے پیسے سے متعلق این جی او کے اکاؤنٹس کی مرکزی وزارت داخلہ کی پہلے سے چل رہی جانچ کے پس منظر میں فیما کے ممکنہ اور مبینہ خلاف ورزی کی پڑتال کر رہی ہے۔ پٹیل نے کہا ،’ ایک ادارے کے طور پر ہم لاء اینڈ آرڈر کو لے کر جواب دہ ہیں۔ ہندوستان میں ہمارا آپریشن ہمیشہ نیشنل پالیسیوں کے مطابق رہا ہے۔شفاف اور جواب دہی کے اصول ہمارے کام کا اہم حصہ ہیں۔ ‘
انھوں نے کہا ،’ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ ایمرجنسی کے دور کے استحصال نے ہندوستان کی تاریخ پر داغ لگایا۔ یہاں ہم وزیر اعظم کے ساتھ متفق نہیں ہو سکتے کیوں کہ بد قسمتی سے ہندوستان پر وہ کالی چھایا پھر سے منڈرانے لگی ہے۔ ‘پٹیل نے کہا،’ حقوق انسانی کا تحفظ کرنے ، جیسا کہ انھوں نے حلف بھی لیا ہے، کے بدلے حکومت ہند ان لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو حقوق انسانی کے تحفظ کے لیے لڑتے ہیں۔’
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |