:اور ہر طرح کے
القسام کی طرف سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو ج ... جنگ بندی: حماس کی تجویز پر15 دنوں بعد اسرائیل کاجوا ... لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ...

ریاض:25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر خاموشی توڑتے ہوئے اسے ایک ’گھناؤنا جرم‘ قرار دیا ہے۔
ریاض میں جاری فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افرادکو سزا دی جائے گی اور اس ضمن میں کسی نتیجے تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب اور ترکی مل کر کام کریں گے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک شاہ سلمان بن عبدالعزیز جیسا بادشاہ ، محمد بن سلمان جیسا ولی عہد اور طیب اردگان جیسا ترک صدر ہے کوئی ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا
واضح رہے کہ سعودی شاہی حکومت کے شدید ناقد اور بے باک صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبرکو استنول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے لیکن وہ وہاں سے باہر نہیں آئے، انہیں اسی مقام پر قتل کردیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی صحافی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ ٹرمپ کے بقول ریاض کے بہت سے معاملات ان کے اپنے ہاتھوں میں ہیں جب کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ خاشقجی کو منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے جس میں سعودی حکومت ملوث ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |