:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...

واشنگٹن:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا صحافی کی موت کی تصدیق اچھا قدم ہے اور اس حوالے سے سعودی وضاحت قابل اعتبار ہے مگر جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کی خبر کی تصدیق کے ردعمل میں کہا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل میں تیسری قوت ملوث ہوسکتی ہے۔ امریکا صحافی کی موت سے متعلق اب تک کے سعودی اقدامات سے مطمئن ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خطے میں ایرانی اثرورسوخ ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل ختم نہیں کی جائے۔ صحافی کا معاملہ سعودی عرب سے کیے گئے معاہدوں پر اثرانداز نہیں ہوگا تاہم صحافی کی موت کے حقائق دنیا کے سامنے لانا ضروری ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق پر کہا ہے کہ صحافی کی موت کی خبر پریشان کن ہے اور صحافی کی موت کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔
ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ بروقت اور شفاف انصاف کی حمایت کرتے ہیں، تحقیقات سے متعلق سعودی عرب کا اعلان قابل ستائش ہے تاہم جمال خاشقجی سے متعلق عالمی تحقیقات پر نظر رکھیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |