:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

رملہ :18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کے 77 رکنی گروپ کی قیادت فلسطین کو دیے جانے پر امریکا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے "یو این" کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں منگل کے روز ترقی پذیر ممالک کی صدارت فلسطین کو دیے جانے کے لیے رائے شماری کی گئی۔
رائے شماری کے دوران 146 ممالک نے فلسطین کے حق میں جب کہ امریکا، اسرائیل اور آسٹریلیا نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا، 15 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ب جب کہ جنرل اسمبلی کے 29 رکن ممالک غیر خاضر رہے۔
اس موقع پر امریکی ایلچی نِکّّی ہیلی نے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ میں کوئی مستقل رکن ملک نہیں۔ فلسطینیوں کو ایسا اہم مقام اور درجہ دینا فلسطینی قیادت میں خواہ مخواہ وہم پر اکسانا کہ وہ بغیر مذاکرات کے اپنے اہداف حاصل کرلیں گے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الواقع آج کے روز ہونے والی رائے شماری سے فلسطینی عوام کو کوئی فایدہ نہیں پہنچے گا۔
دوسری جانب تنظیم آزادی فلسطین نے اقوام متحدہ میں گروپ 77 پلس چین کی صدارت ملنے کو مثبت اقدام قرار دیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلسطینی رہ نما اور پی ایل او کے سیکرٹری جنرل صائب عریقات نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اقدام سے ثابت ہوگیا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست جس کی سرحدیں 1967ء کے فلسطینی علاقوں پر ہوں اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت قرار دیا جائے ہی مسئلے کا حل ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |