:اور ہر طرح کے
عدالت سے ضمانت ملنے کے کچھ ہی گھنٹوں میں ای ڈٰی نے ... لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر بھٹکل کیمونیٹی جدہ ... امتحان میں جئے شری رام لکھنے والے طلبا کو پاس کردی ... تمہارے بچوں کی جائیداد مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے ... اشتعال انگیز تقریر کے الزام پر اسدالدین اویسی کو ... فلسطین حامی مظاہرین کا عالمی برانڈز کا بائیکاٹ، ک ... مہاراشٹرا میں کانگریس کے رویہ سے ناراض کئی مسلم س ... ووٹ جمہوریت کی طاقت : بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقی ...

ترواننت پورم:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلی پنارئی وجين نے سبریمالہ مندر کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت کی جانب سے نظر ثانی پٹیشن نہیں دائر کرنے کے اپنے فیصلے کو دوہراتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ جولوگ بھگوان آیپا کے مندر میں خواتین کے داخلے کو روكنے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پنارئی وجين نے یہاں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تمام عمر کی خواتین کوسبریمالہ مندر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے احکامات کو نافذ کروانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان میں خاص طور پر 10 سے 50 سال کی عمر کی خواتین شامل ہیں۔
احتجاجی عقیدتمندوں کی طرف سے خواتین کے پامبا آنے پر تشدد کے سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قانون و انتظام قائم رہے۔پنارئی وجين نے کہا کہ حکومت سختی کے ساتھ ایسے واقعات سے نمٹے گی، جن سے خواتین کے مندر میں داخل کرنے کے حق کو خطرہ پیدا ہو۔ وزیر اعلی نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی حکومت نے اس معاملے میں مندر کے معاملے سے متعلق مذہبی سربراہان سے مندر کی رسم و رواج کے سلسلے میں مشورہ لینے کے بارے میں سرپم کورٹ کو مطلع کر دیا ہے۔
واضح ر ہے کہ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 10 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کے مندر میں داخلے پر روک سے متعلق صدیوں پرانی روایت کو 4: 1 کے اکثریتی فیصلے سے ختم کر دیا تھا اور تمام عمر کی خواتین کے مندر میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |