English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، ملازمتوں کی شرح میں 18.7فیصد کا اضافہ 

share with us

ریاض:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی تعداد میں 18.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے 1438۔39ھ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں واضح کیا گیا ہے کہ نجی اداروں کے کارکنان کی مجموعی تعداد میں 18.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ان اداروں میں غیر ملکی ملازمین کی شرح 81.3فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کارکنان کی مجموعی تعداد 79لاکھ7ہزار514 ہو چکی ہے۔ سعودیوں کی مجموعی تعدادلاکھ79ہزار46 ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا