:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

غزہ:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے 6 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی باشندوں کی جانب سے ہر جمعے کو غزہ کی سرحد پر احتجاج کا سلسلہ اس جمعہ بھی جاری رہا جس میں فلسطینی باشندوں نے اپنے حقوق کی خاطر ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب آنے والے نہتے فلسطینی باشندوں پر گولیاں برسائیں جس کے باعث 6 معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطین نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل فوج نے بہت بڑی تعداد میں ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے حقوق سلب کرتے ہوئے تل ابیب کے بجائے مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت قرار دیا ہے جس پر امریکا نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیا ہے۔ اس وقت سے فلسطینی باشندوں کے احتجاج میں شدت آگئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے غزہ کی سرحد پر ہر جمعے کو احتجاج کیا جاتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |