:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

غزہ:11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)قطر کی جانب سے اقوام متحدہ کی معاونت سے غزہ کی پٹی میں پاور جنریشن کے لیے ایندھن کا عطیہ کیا ہے جس پر فلسطینی اتھارٹی کی قطر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینا جرم اور سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے۔ فلسطینی میڈیا کو اپنے ذریعے سے اطلاع ملی ہے کہ قطر کی طرف سے ایندھن کا عطیہ گذشتہ روز غرب اردن کی "کرم ابو سالم" گذرگاہ سے غزہ کو ارسال کیا گیا۔ اطلاع ہے کہ قطر کی طرف سے ایندھن سے لدے 6 آئل ٹینکر غزہ بھیجے گئے ہیں۔ یہ ایندھن غزہ کے اکلوتے بجلی گھر کو ایندھن فراہم کریں گے۔ذرائع نے کہاہے کہ قطر اور اقوام متحدہ کے تعاون سے غزہ کو روز مرہ کی بنیاد پر ایندھن فراہم کیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں اس کی مقدار میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ قطر کی طرف سے ایندھن کی فراہمی کا مقصد غزہ کی پٹی میں ایندھن اور بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ادھر فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی فراہمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ہی عوام کے خلاف دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قطر کا غزہ کو ایندھن فراہم کرنا اور اس بارے میں اتھارٹی کو اعتماد میں نہ لینا فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔ قطر نے غزہ کی پٹی میں ایندھن کی سپلائی کے لیے کروڑوں ڈالر صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطر کی طرف سے یہ اقدام اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کے لیے مندوب نیکولائے میلاڈینوف اور قطری سفیر محمد العمادی کے درمیان ہونے والی طویل بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |