:اور ہر طرح کے
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب ، 2 یوکرینی ... اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کی تبدیلی پر ب ... ایسٹرا زینیکا نے دنیا بھر سے کووی شیلڈ واپس لینے ک ... فلسطین حامی پوسٹ لائک کرنے پر مسلم پرنسپل برخواست ... ہریانہ کی سیاست میں ہلچل : جے جے پی نے بھی کانگریس ... دھنی پور مسجد کے نام پر ٹھگی کا انکشاف ... مدارس کا نظامِ تعلیم وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو ... کرناٹک ایس ایس ایل سی نتائج کا اعلان کل 9 مئی کو : ن ...

نئی دہلی :11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی میں موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کل 5555.48 کروڑ روپے کے بینکنگ فراڈ کے 1329 معاملے سامنے آئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے نیمچ میں رہنے والے آر ٹی آئی کارکن چندرشیکھر گوڑ نے منگل کو بتایا کہ حق اطلاع کے تحت ان کو یہ جانکاری ملی۔ انہوں نے اپنی آر ٹی آئی عرضی پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی طرف سے بھیجے گئے جواب کے حوالے سے بتایا کہ اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون) میں بینک میں کل 723.06 کروڑ روپے کے بینکنگ فراڈ کے 669 معاملے سامنے آئے۔
ایس بی آئی میں جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) میں کل 4832.42 کروڑ روپے کے بینکنگ فراڈ سے متعلق 660 معاملے سامنے آئے۔ گوڑ نے اپنی آر ٹی آئی عرضی میں ایس بی آئی سے یہ بھی پوچھا تھا کہ اس مدت کے دوران بینکنگ فراڈ سے خود بینک کو کتنا مالی نقصان ہوا۔ اس پر بینک نے جواب دیا کہ اس نقصان کی رقم کی مقدار طے نہیں کی جا سکتی۔
آر ٹی آئی کارکن نے ایس بی آئی سے یہ بھی جاننا چاہا تھا کہ اس مدت میں اس کے کتنے گراہک بینکنگ فراڈ کے شکار ہوئے اور اس وجہ سے ان کو کتنی رقم گنوانی پڑی۔حا لانکہ، پبلک سیکٹر کے بینک نے متعلقہ سوال پر کہا کہ چونکہ اس طرح کی جانکاری اس کے ذریعے عام طور پر اکٹھی نہیں کی جاتی۔ اس لئے آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے متعلقہ اہتماموں کے تحت اس کے انکشاف سے چھوٹ حاصل ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |