English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئندہ وسط مدتی انتخابات کے بعد شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کرونگا ، ڈونلڈ ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کرینگے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں کانگریس کے وسطی مدتی انتخابات کے بعد وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے لئے تین چار مقامات زیر غور ہیں تاہم ابھی ملاقات کے مقام اور وقت کے تعین کیلئے بات چیت کرنی ہے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا