English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحراوقیانوس میں پیدا ہونیوالاسمندری طوفان مائیکل فلوریڈا کی طرف بڑھنے لگا 

share with us

امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بجلی کی بندش، شدید بارش اور طوفانی ہواں سے خبردار کردیا


فلوریڈا سٹی:09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بحر اوقیانوس میں پیدا ہونے والا ایک نیا سمندری طوفان مائیکل امریکی ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بجلی کی بندش، شدید بارش اور طوفانی ہواں سے خبردار کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانوں پر نظر رکھنے والے امریکی مرکزنے بتایاکہ اس وقت یہ کیٹگری ایک کا طوفان ہے۔ آج( بدھ کے روز) مائیکل کے امریکی ریاست فلوریڈا کے شمالی ساحل سے ٹکرانے کی توقع ہے تاہم اس وقت اس کی شدت تین ہو گی۔ امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بجلی کی بندش، شدید بارش اور طوفانی ہواں سے خبردار کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا